لانڈھی میں بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی؛ 35 مویشی جل کر ہلاک

 کراچی: لانڈھی میں بھینسوں کے باڑے میں آگ لگنے سے مجموعی طور پر 35 بھینسوں سمیت کئی جانور جل کر ہلاک ہوگئے۔

لانڈھی میں واقعے بھینسوں کے باڑے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آگ لگتے ہی باڑے میں موجود افراد بھینسوں کو محفوظ مقام کی جانب لیجانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ لانڈھی کے علاقے ساڑھے 3 نمبر میں عائشہ مسجد کے قریب بھینسوں کے باڑے میں  آگ لگنے کی اطلاع پرعملہ 2 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید 2 گاڑیوں کو طلب کر کے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں اور تقریباً 3 گھنٹے سے زائد کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے درجنوں باڑوں اور قریبی مکانات کو جلنے سے بچالیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 45 باڑے ، ان میں رکھا ہوا چارہ اور دیگر سامان سمیت ایک موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہوگئی جب کہ آتشزدگی کے دوران باڑوں میں موجود افراد مویشیوں کو محفوظ مقام پر منقتل کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ کئی مویشیوں کی رسیاں کھول دی گئیں اور وہ خود ہی بھاگ کر باڑوں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم آتشزدگی کے دوران مجموعی طور پر 35 مویشی جل کر ہلاک ہوگئے جس میں بھینسیں، ان کے بچے، گائے، دنبے، بکرے اور بکریاں شامل ہیں۔

 

The post لانڈھی میں بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی؛ 35 مویشی جل کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ll1jah

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...