ملتان میں شہریوں نے پولیس موبائل چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ملتان: شہریوں نے پولیس موبائل چوری کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چور کو بھی پکڑ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے سینٹرل جیل موڑ پر بہاؤالدین زکریا پولیس اسٹیشن کااہلکار موبائل چھوڑ کر چائے پی رہا تھا کہ ایک چور موبائل لے اڑا، شہریوں نے ممتاز آباد کے قریب پولیس کی گاڑی کو گھیر لیا، چور نے بوکھلاہٹ میں گاڑی شہریوں پر چڑھا دی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد گاڑی بند ہونے پر شہریوں نے چور کو پکڑ کر اس کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

بہاؤالدین زکریا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شاہ شمس علی گیلانی کا کہنا ہے کہ ملزم ایل ایل بی کا طالب علم اور ذہنی مریض ہے۔

The post ملتان میں شہریوں نے پولیس موبائل چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pWo4oG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...