عمران خان نے جھوٹ، فریب اور یو ٹرن کی سنچری کرلی ہے، سراج الحق

لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ فریب اور یو ٹرن نے سنچری کرلی ہے، نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے، اور مہنگائی بروزگاری اور بد امنی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، عوام دو وقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں،  حکمرانوں کی بدنتی سے ملک سے برکت ختم ہوگئی ہے، اور عوام خواروزار ہوگئی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کے 4500 ملازمین کو بے روز گار کرنا ظلم اور جبر کا فیصلہ ہے، عمران خان نے جھوٹ فریب اور یو ٹرن کی سنچری کرلی ہے، ان کا ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا، ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری موجودہ وزیراعظم کی نا اہلی ہے، حکومت اٹا مافیا چینی مافیا ڈیزل مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ہے، عوام کو اس نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کا سودہ کیا اور اب اسرائل کو تسلیم کرنے کے کوشش کررہی ہے،  ملک میں صدراتی نظام لانے کی باتیں ہورہی ہیں، لیکن عوام کو صدارتی نظام کسی طور پر قبول نہیں، ہم عوام کے ساتھ مل کر ان کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے اور یہ بھی امریکا کی غلام اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اہلکار ہیں۔

دوسری جانب کورونا کی دوسری لہر کے باعث جماعت اسلامی نے 2 ہفتوں کے لئے سیاسی سرگرمیاں جلسے جلوس معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

The post عمران خان نے جھوٹ، فریب اور یو ٹرن کی سنچری کرلی ہے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o0Ohk0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...