کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کا کہنا ہے کہ 30 نومبرکویوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرادری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ فسطائی حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں، جوکرنا ہے کرلیں، 30 نومبرکو پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ اپنا یوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ہی بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
The post پیپلزپارٹی کو یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fDnqrv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box