گلگلت بلتستان: تحریک انصاف کے امجد زیدی اسپیکر اور نذیر احمد ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں جب کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب 28 نومبر کو کیا جائے گا.
پاکستان تحریک انصاف کے سید امجد زیدی 18 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئے، ان کے مد مقابل اپوزیشن اتحاد کے امیدوارغلام محمد 8 ووٹ حاصل کرسکے۔
تحریک انصاف کے ہی ایڈووکیٹ نذیر احمد 22 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے مقابل اپوزیشن کے رحمت خالق 9 ووٹ حاصل کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں ؛گلگت بلتستان، نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا انتخاب 28 نومبر ہفتے کو کیا جائے گا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے تاہم بیرسٹر خالد خورشید کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو کم سے کم 17 امیدوار کی حمایت درکار ہوگی، 33 ارکان پر مشتمل ایوان میں پی ٹی آئی کے اپنے 22 اور اس کی اتحادی مجلس وحدت المسلمین کا ایک رکن ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے ارکان کی تعداد 9 ہے جب کہ ایک آزاد رکن وزیراعلیٰ کے لیے ووٹ کاسٹ کرے گا، پیپلزپارٹی کے امجد حسین 2 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے لیکن وہ ایک ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہیں۔
The post پی ٹی آئی کے امجد زیدی اسپیکر اور نذیر احمد ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/369EemU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box