ملتان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت کا کنٹینرز ہٹانے سے متعلق فیصلہ زمینی حقائق کے مطابق ہے، عدالت اور ہم دونوں چاہتے ہیں کہ جلسہ ہو، موبائل فون نیٹ کو بند کرنا اور رکاوٹیں کام نہیں آئیں گی، جلسہ کرنے تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کی طرف جانے کیلئے باہر آگئے ہیں اور ساتھیوں کے ساتھ جلسہ گاہ جائیں گے، جلسہ گاہ میں خدمت تنظیم اور نظم وضبط اور روکاوٹیں ہٹانے میں انصارالالسلام کا کردار ہو گا، ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، مجھے گرفتارکرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
The post ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37nO1Vw
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box