گوجرانوالہ: تھانہ گرجاکھ کے علاقہ کوٹلی رستم میں کمسن بچے کی بوری بند لاش ملی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا شبہ ہے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق کمسن بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کیا گیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ مکینوں نے کھیتوں میں پڑی بچے کی لاش کو دیکھ کر 15 پر اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی شناخت ہوگئی۔
غم سے نڈھال والدین نے بتایا کہ بچہ کل صبح سے لاپتہ تھا اور پولیس کو اطلاع کردی تھی لیکن اس کے باوجود پولیس اسے ڈھونڈ نہ سکی۔ اہل خانہ کے مطابق 5 سالہ ابراہیم کو تیزدھارآلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور ملزمان کو جلد پکڑلیں گے، بچے کو کافی تلاش کیا تھا لیکن وہ نہ مل سکا۔ ایس ایچ او شبیر گل کا کہنا ہے کہ بچے سے زیادتی ہوئی یا نہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
The post گوجرانوالہ میں بچے کی بوری بند لاش ملی، زیادتی کے بعد قتل کا شبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mntAP5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box