صوابی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ چھوٹا لاہور میں دو گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال صوابی منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

The post صوابی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36gkC0w

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...