کراچی: سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ مانتےہوئے رات 8 بجے تک مارکیٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تاجروں کا مطالبہ مان رہے ہیں، سندھ میں مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، امید ہے کہ مارکیٹس تنظیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی، دکاندار اور خریدار فیس ماسک پہننے کو یقینی بنائیں گے۔
سندھ حکومت نے کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارکیٹیں 6 بجے بند کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیا تھا جسے تاجروں نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی طے شدہ کاروباری اوقات ناقابل عمل ہیں۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ سورج صبح 7 بجے طلوع ہوتا ہے لہذا تاجر کسطرح صبح 6 بجے کاروبار شروع کرسکتے ہیں، اگرمطالبات تسلیم نہ کیےگئےتو ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا۔
The post سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ مان لیا، مارکیٹیں رات 8 تک کھولنے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mdxPwr
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box