لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی سمت درست کرلے ورنہ اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔
سینیٹر سراج الحق نے ایک بیان مین کہا ہے کہ عوام کو نہ گھبرانے کا کہنے والے وزیر اعظم ابھی سے گھبرا گئے ہیں، اپوزیشن ارکان کی پکڑ دھکڑ اور جلسے جلوسوں پر پابند ی کی سخت مذمت کرتے ہیں، جمہوری معاشرے میں پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت اپوزیشن کو نکیل ڈالنے کی بجائے مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت پر قابوپانے کی کوشش کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ عوام کورونا وباء کی بجائے حکومتی پالیسیوں سے زیادہ خطرہ محسوس کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کی ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے، حکومت آئی ایم ایف سے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے کے وعدے کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف پہنچائے، دو ہفتوں کے لیے جلسے ملتوی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ جدوجہد ترک کردی ہے، حکومت اپنی سمت درست کرلے ، بصورت دیگراسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کنٹینر فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب کہیں نظر نہیں آتے، اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ہیں، برطرف کے گئے تمام افراد کو ملازمتوں پر فی الفور بحال کیا جائے۔
The post حکومت سمت درست کرلے ورنہ اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vfm4d2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box