ن لیگی رہنما شاہ نواز رانجھا پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

لاہور: ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر محسن اور حسن  شاہ نواز رانجھا کے والد شاہ نواز رانجھا پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو لیگی رہنما محسن اور حسن شاہ نواز رانجھا کے والد شاہ نواز رانجھا کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا، جس میں سابق ایم پی اے شاہ نواز رانجھا اور پٹواری امین کے خلاف  پرچہ دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے ریفرنس میں بتایا کہ ملزمان  نے جعلسازی سے پراپرٹی کی انتقالات فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزم شاہ نواز رانجھا نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر 1574 کنال 12 مرلہ زمین اپنے بیٹوں اور بیگم کے نام پر ٹرانسفر کی، ملزم نے خریداری کی بجائے محکمہ مال کے ریکارڈ میں زمین کا باہمی تبادلہ آبادی دیہہ کے ساتھ درج کرایا، متبادل رقبہ کا نہ تو انتقالات کرائے گئے اور نہ ہی کہیں سے یہ رقبہ دیا گیا۔ ملزم شاہ نواز رانجھا نے اپنے زرائع آمدن چھپائے اور خزانہ سرکاری کو ٹرانسفر فیس کی مد میں بھاری نقصان پہنچایا۔

اینٹی کرپشن حکام پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پنجاب بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی، سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

 

The post ن لیگی رہنما شاہ نواز رانجھا پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fFZBzb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...