کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ساڑھے 7 کلو سے زائد ہیروئن قبضے میں لے لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیاں کی گئیں، نجی کوریئرکمپنی کے دفترپر کارروائی کے دوران بیرون ملک پارسل کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے لندن کے لیے بک کروائے گئے پارسل میں موجود چوڑیوں میں ایک کلو 400گرام ہیروئن مہارت سے چھپائی تھی۔ ایک دوسری نجی کوریئر کمپنی پرکارروائی کے دوران پارسل سے 900گرام ہیروئن تحویل میں لی گئی،ہیروئن بچوں کے گارمنٹس میں چھپائی گئی تھی۔
ایک اورکارروائی کے دوران سپرہائی وے پر مشکوک کار سے 5کلو400 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،جس کے دوران دوملزمان خان سلیم اورغلام ایوب کی گرفتاری کی گئی۔
The post اے این ایف نے پارسل میں چھپائی گئی 7 کلو ہیروئن برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39hoss2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box