پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، بشریٰ رند

 کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند کا کہنا ہے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بشریٰ رند  نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرنا ک ہے، اپوزیشن جلسے کر کے عوام کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے،  پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

ملکی معاشی حالات کی خرابیوں کا ذمہ دار نواز شریف کو قراردیتے ہوئے بشرٰ رند نے کہا کہ اپنے دور حکومت  میں  نواز شریف  نے اتنے قرضے لیے کہ ہم توصرف ان کا سود ہی ادا کررہے ہیں، نواز شریف نے اپنے دور میں شاہی نظام سمجھ عوام کو حق نہیں دیا۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف والدہ کو گارگو کرنے پر نواز شریف سے سخت ناراض ہیں، نواز شریف پاکستان آکر کیسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کے والد کے دور میں سب سے زیادہ لوگ لاپتہ ہوئے، آج جام کمال کے دور میں لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں۔

 

 

 

 

 

The post پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، بشریٰ رند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ld2x7G

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...