کراچی: شادی کی تقریبات میں مہمانوں کو کھانے کا باکسز فراہم کیے جائیں گے جب کہ ٹیبل سروس اور بوفے پر پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ شادی ہالز میں کھانے کی ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں ہے۔کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کر نے کی اجازت ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائیں کہ ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد ہو۔ جو میرج ہالز عمل نہ کریں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسو سی ایشنز کے عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند اور ایسوی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد ودیگر نے شر کت کی ۔کمشنر کراچی نے وفد کو کورونا کے پھیلاو کے روکنے کے لئے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لئے این سی او سی کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔ میرج ہالز ایسو سی ایشن کو چاہیئے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔
The post شادی ہالز میں مہمانوں کو کھاناصرف ڈبوں میں فراہم کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qdCQr7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box