راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کی حدود میں ماں نے تین بچیوں کو گہرے کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔
راولپنڈی میں تھانہ گوجرخان کے علاقے میں گھریلو رنجش پر دلخراش واقعہ پیش آیا۔ ماں نے تین بچوں کو گہرے کنویں میں پھینک کر خود بھی کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اس افسوس ناک واقعے میں تینوں بچے دم توڑ گئے لیکن ماں کو بچا لیاگیا۔ جاں بحق بچوں میں 6 ماہ کی انتہ، 5 سالہ ردا اور 3 سالہ نادیہ شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون اور جاں بحق ہونے والی بچیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
ایک ہی گھر سے 3 بچوں کے جنازے اٹھنے پر صف ماتم بچھ گئی اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے اور اس معاملے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
The post ماں نے 3 بچیوں کو کنویں میں پھینک کر چھلانگ لگادی، بچیاں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36gEJLT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box