کورونا کی دوسری لہر؛ عوام لاک ڈاؤن نہیں چاہتے توتعاون کریں،ترجمان بلوچستان حکومت

 کوئٹہ:  

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اگر صوبے کے عوام کورونا کی دوسری لہر میں لاک ڈاؤن نہیں چاہتے توتعاون کریں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہناہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، جن ممالک نے لاک ڈاوَن ختم کیاتھا وہ واپس پابندیاں نافذ کررہے ہیں۔ این سی او سی نے پاکستان کے گیارہ شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، بلوچستان حکومت نے ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں کیا، بلوچستان میں حالات بہتر ہیں کسی لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جارہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، دوسری لہر کے اوائل میں احتیاط سے وائرس سے بچ سکتے ہیں، اگر عوام چاہتے ہیں کہ مائیکرو لاک ڈاؤن نہ ہو تو ایس او پیز پر عمل کریں.

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں آٹھ سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کا کیس سامنے آیا، کچھ دنوں میں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ،بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کریں گے، ایسے واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

The post کورونا کی دوسری لہر؛ عوام لاک ڈاؤن نہیں چاہتے توتعاون کریں،ترجمان بلوچستان حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jQolVU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...