سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کا انتقال

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔

میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث ان کو راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ میر ظفراللہ خان جمالی کو رواں سال مئی میں کورونا بھی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے۔

وہ ق لیگ کی طرف سے 21 نومبر 2002 کو وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور 26 جون 2004ء کو عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ 2018 کے الیکشن سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔

The post سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کا انتقال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qcYrjB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...