کورونا سے متاثرہ شہروں میں پشاور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر

 اسلام آباد: ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پشاور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔

کورونا صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وبا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی اوسط شرح 7.20 فیصد ہے جبکہ پشاور، کراچی اور حیدرآباد سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔

مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح پشاور میں 19.65 فیصد، کراچی 17.73 فیصد اور حیدرآباد میں 16.32 فیصد ہے، آزاد کشمیر 10.79 ، بلوچستان 6.41، گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 04.81 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، ایک دن میں مزید 54 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری اہم ذمہ داری ہے اور کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور صرف ایک دن میں مزید 54 اموات سامنے آئیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17ہزار 160، سندھ میں 1 لاکھ 68 ہزار 783، خیبرپختونخواہ میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8 جب کہ اسلام آباد میں 28 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔

The post کورونا سے متاثرہ شہروں میں پشاور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3q56uyV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...