کراچی: پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا جب کہ عدالت نے تفتیشی پولیس کو اینکر مرید عباس قتل کیس میں مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے، جائیداد ضبط کرنے اور اخبارات میں اشتہارات شائع کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں سیشن عدالت کے روبرو اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی پولیس نے ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا، پولیس کی جانب سے جمع کرائی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا، ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے کے لیے کے پی میں مختلف ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیے دیا، عدالت نے عادل زمان اور اس کی جائیداد سے متعلق اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کے حوالے سے اشتہارات شائع کرکے 12 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت سے قبل مفرور ملزم عادل زمان سے متعلق اشتہارات شائع کراکر رپورٹ پیش کی جائے، جیل حکام نے ملزم عاطف زمان کو پیش کیا، عادل زمان کی عدم گرفتاری کے باعث ملزم عاطف زمان پر فردجرم ایک بار پھر موخر کردی گئی۔
The post اینکر مرید عباس قتل کیس؛ مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33ka0M5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box