این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں، شاہد خاقان عباس

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈھائی سال ہوگئے تاہم ملک میں اب بھی بجلی کا بحران ہے، حکومت بتائے کہ آج گیس کی قیمت بڑھنے کے باوجود گیس دستیاب نہیں ہے، گیس کی قیمت کیوں بڑھی حکومتی وزراء بتانے سے قاصر ہیں۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ  حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے، ہم پر کرپشن کا الزام نہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، (ن) لیگ کی حکومت کو بڑا چیلنج توانائی بحران کی صورت میں ملا تھا، ہمارے دور میں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ بھی اضافہ نہیں ہوا، ہم نے سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا، ہم نے سستے ترین پلانٹس پاکستان میں لگائے اور سسٹم میں اضافی گیس کو شامل کیا، سستی اور اضافی بجلی سے ملکی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کے توانائی بحران کا حل صرف اضافی گیس سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے این آر او نہیں چاہیے، این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں،  حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ہم یہ بتادیں حکومت عوام کے زور پر ہوتی ہے اور عوام ہمارے ساتھ ہے۔

The post این آر او دینے کا حق آمر کے پاس ہوتا ہے وزیراعظم کے پاس نہیں، شاہد خاقان عباس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mnHEb4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...