اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو انشاءاللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان منصورعلی خان کو انٹرویودیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو انشاءاللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی اورگھربھی 50 لاکھ سے تجاوزکرجائیں گے۔ میں نے یہ وعدہ دو سال میں پورا ہونے کی بات نہیں کی تھی، یہ سب پانچ سال میں ہوگا۔
جہانگیرترین سے متعلق سوال پروزیراعظم نے کہا ابھی تحقیقات چل رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا تفصیلی انٹرویو آج رات 7 بج کر5 منٹ پرنشرکیا جائے گا۔
The post لوگوں کو انشاءاللہ 5 سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l9ATs8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box