صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبرپر کیا گیا تعزیتی ٹوئٹ حذف کرکے معذرت کرلی۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے غلط معلومات کی بنا پر کیا گیا ٹوئٹ حذف کردیا ہے اور میں ان کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔ میر ظفر اللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ میری عمر جمالی سے بات ہوئی ہے جنھوں ںے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ اللہ تعالی انھیں جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ قبل ازیں صدر مملکت نے ان کی انتقال کی غلط خبر موصول ہونے پر تعزیتی بیان جاری کردیا تھا جسے انہوں نے ٹوئٹر سے حذف کردیا۔
میر ظفر اللہ جمالی کے اہل خانہ نے بھی ان کے انتقال کی خبر کو غلط قرار دیا ہے۔ ان کی نواسی سینیٹر ثنا جمالی کا کہنا ہے کہ ظفراللہ جمالی اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائی۔
The post صدر کی ظفراللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر پر تعزیتی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33wtHAt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box