شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دونوں رہنماؤں کو  5 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری

مسلم لیگ ن نے شہبازشریف اور ان کے بیٹے کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی۔

پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کو اب سے کچھ دیر میں رہا کردیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے، ان کی پے رول پر رہائی 27نومبر سے 1دسمبر تک ہوگی۔

 

The post شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39lM4fg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...