سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لندن میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کی صبح برٹش ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے پانچ روزہ پیرول پر جمعہ کی شام 4 بجے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لیگی کارکن بھی جیل کے باہر موجود تھے جنہوں نے وہاں بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت سے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن لایا گیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کل بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے ماڈل ٹاون سے جاتی امرا جائیں گے اور مریم نواز سمیت دیگر خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت وصول کرینگے۔ شہباز شریف قبرستان میں اپنے والدین اور دیگر عزیر و اقارب کی قبروں پر حاضری بھی دینگے۔
لیگی رہنماؤں عظمی بخاری، ملک ندیم کامران اور منشاء اللہ بٹ سمیت سکیورٹی سٹاف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی۔ پیرول قواعد کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائشگاہ سب جیل قرار پائے گی اور جیل کا عملہ ان کے ساتھ ساتھ رہے گا اور وہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
The post بیگم شمیم اختر کی لندن میں نماز جنازہ ادا، میت پاکستان روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37gxbrR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box