شاہ محمود قریشی کا یو اے ای سے پاکستانیوں کو درپیش ویزا مشکلات کے ازالے پر زور

نیامے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون امور کو ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

افریقی ملک نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے دوران متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون امور ریم الہاشمی سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات، کورونا کی وبائی صورتحال، ویزوں کے حصول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ آئندہ سال دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو نمائش میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔

The post شاہ محمود قریشی کا یو اے ای سے پاکستانیوں کو درپیش ویزا مشکلات کے ازالے پر زور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Jj7AGu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...