اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کا کوئی بھی نمائندہ شریک نہ ہوا۔ کمیٹی نے مشاورت کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، قومی قیادت کو اپنے طرز عمل کو بدلنا ہوگا، ہمیں لوگوں کو سمجھانا ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہے، کیونکہ دوسری لہر بہت خطرناک ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسپتالوں میں جا رہے ہیں جس سے روزگار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پی ڈی ایم قومی مجرم ہے جو عوام کو خطرے میں جھونک رہی ہے، ان کے خلاف قانونی ایکشن ہونا چاہیے۔
The post اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33icKJN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box