کراچی: بلدیہ سعید آباد میں بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی، پولیس نے بیٹے کو گرفتارکرلیا، تاہم واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد نہیں کیا جا سکا۔
سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ سیکٹر 12 اے السادات چوک کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کےلیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت 48 سالہ رانی زوجہ الیاس کے نام سے کرلی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ اوسعید آباد عمران آفریدی نے بتایا کہ رانی خاتون22 سالہ بیٹے واجد کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی ہے، پولیس نے بیٹے واجد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واردات کے استعمال ہونے والا پستول تلاش کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت مقتولہ کے گھر میں جھگڑا ہورہا تھا،پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
The post کراچی میں بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے ماں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o9OYHX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box