شریف برادران کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے نئے کردار سامنے آگئے

لاہور: شریف برادران کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے نئے کردار سامنے آئے ہیں جن میں نئے کرنسی نوٹ اور موبائل فونز بیچنے والے بھی شامل ہیں۔

شریف برادران کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والے بے نامی افراد میں بجری فروش اور گوالے کے بعد ڈرائیور، نئے نوٹ اور موبائل فون بیچنے والوں کے ناموں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے تمام ثبوت اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں شامل کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان افراد کے ذریعے دس لاکھ 43 ہزار ڈالرز کی رقم منتقل کی گئی۔ شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل رقم کےلیے نئے اور پرانے نوٹ بیچنے والے محبوب علی کے نام پر 1 لاکھ 34 ہزار ڈالر کی ٹی ٹی لگوائی گئی۔

دبئی میں مقیم رمیض شاہد کے نام پر 5 لاکھ 17 ہزار ڈالر، ڈرائیور عابد شاہ کے نام پر 86 ہزار ڈالرز، کراچی میں کپڑے کی دکان کے ملازم کے نام پر 1 لاکھ 99 ہزار ڈالر، موبائل شاپ کے ملازم خیال نواز کے نام پر 53 ہزار ڈالرز، دبئی کے ورکر نعمان کے نام پر 48 ہزار اور امت گل کے نام پر 59 ہزار ڈالرز کی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 

The post شریف برادران کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے نئے کردار سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36dT1Nr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...