اسلام آباد: سردی بڑھنے سے گیس شارٹ فال اڑھائی ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ سکتا ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں گیس بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، گیس بحران 20 دسمبرسے 21 جنوری کے دوران بدترین صورت اختیار کرسکتا ہے، اور بحران سنگین ہونے سے سب سے زیادہ گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق شدید سردی میں گیس کی طلب 7 ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ جائے گی، جب کہ ایل این جی سمیت گیس فراہمی ساڑھے 4 ارب مکعب فٹ یومیہ تک ہو سکتی ہے، جس کے باعث سردی بڑھنے سے گیس شارٹ فال اڑھائی ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ جائے گا۔ تاہم دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ گیس بحران سےنمٹنے کیلئےاضافی ایل این جی درآمد یقینی بنائی جا رہی ہے۔
The post سردیوں میں گیس بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39imrf1
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box