پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے

لاہور: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیردفاع چوہدری احمد مختار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ   ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

چوہدری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی وبجلی اور تجارت کے وزیر رہے، جب کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

چوہدری احمد مختار کے انتقال پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ثابت قدم، تجربے کار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے، ان کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے چوہدری احمد مختار کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سینئر سیاستدان اور سلجھے ہوئے انسان تھے، وہ سیاست میں بھی عزت و احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رکھتے تھے ، پیپلز پارٹی کی سیاست میں انکا بڑا مثبت کردار تھا، ہم  ان کےاہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

The post پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m4JH3S

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...