کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پورا سندھودیشن کھلا ہوا ہے لیکن کورونا کی آڑ میں صرف کراچی بند ہے۔
بہادر آباد مرکز پر کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کی نااہل حکومت کے اقدامات سندھ کو سندھو دیش کی جانب گامزن کر رہے ہیں اور سندھ حکومت کے تمام اقدامات کراچی کی ترقی اور کراچی کے تاجروں کیخلاف ہے، اب مفاہمت کے بجائے انکار کا وقت آچکا ہے، کراچی کے زریعے پاکستان کو توڑ نے اور نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کی سرکاری مشینری کو لوٹ مار کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں وفاق پاکستان کو فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، سندھ کی متعصب حکومت نے گزشتہ 13 سالوں میں ایک فیصد ملازمت بھی شہری سندھ کے عوام کو نہیں دے سکی اور اب لاک ڈاؤن کے نام پر تاجر برادری کو پریشان کرکے کراچی کو معاشی طور پر کمزور کیا جا رہا ہے۔
رہنما ایم کیو پاکستان نے کہا کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، بغیر کسی منصوبہ بندی کے لاک ڈاؤن لگا کر تاجر برادی اور عوام کو بلیک میل کیا جارہا ہے پورا سندھودیش کھلا ہوا ہے اور صرف کراچی بند ہے لہٰذا اب ہم پاکستان کی محبت میں اپنی عوامی طاقت دکھائیں گے، سندھ کی حکومت اپنے غیر منصفانہ فیصلوں کو ختم کریں ورنہ کراچی والے ہی وفاق اور سندھ کو ٹیکس ادا کرتے ہیں یہ احتجاج کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔
اس موقع پر تاجر رہنما عتیق میر کا کہنا تھا کہ آج تاجر برادری پر ایک بار پھر آفت آن پڑی ہے اور وہ مشکل کی اس کھڑی میں تنہا ہیں، تاجروں کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے، کورونا وائرس کے نام پر کاروباری اوقات کم کرکے جہاں کرونا پھیلنے کے امکانات کو بڑھایا گیا، وہی تاجروں کا قتل عام بھی کیا جارہا ہے۔
The post پورا سندھودیش کھلا ہے لیکن کورونا کی آڑ میں کراچی بند ہے، خالد مقبول صدیقی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33iL9s7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box