اس سے پہلے پی ڈی ایم آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے، عمران خان حکومت چھوڑدو، مریم نواز

ملتان: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پر لاک ڈاؤن کی کوشش ہو رہی ہے لیکن عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والی ہے۔

ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کورونا نہیں حکومت جانے کا رونا ہے، حکومت اتنی بزدل ہے کہ کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے اور حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر لاک ڈاؤن کی کوشش ہو رہی ہے لیکن عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے وائرس کا نام عمران خان ہے، پاکستان کولگے مہلک وائرس کا پہلے علاج کیا جائے، کووڈ 19 سے پہلے کووڈ 18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے کیوں کہ کووڈ 18 گھر چلا جائے تو کووڈ 19 بھی چلا جائے گا، کیا وزراء کے جلسے میں کورونا نہیں آتا، کیا کورونا کہتا ہے کہ تحریک انصاف کاجلسہ ہےتوواپس چلا جاؤں اور پی ڈی ایم کاجلسہ ہےتومیں اندر آجاؤں گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے گھروں میں غموں نےڈیرے ڈالےہوئےہیں، آج روٹی 30 روپے ہوجانے اور چولہے ٹھنڈے ہوجانے کاغم ہے،  آج عوام کے روزگار چھن جانے، کاروبار کو تالا لگ جانے کا غم ہے، نواز شریف نے کہا عوام کےدکھوں پر اپنےذاتی دکھ قربان کردینا کیوں کہ 22 کروڑعوام کے دکھ کےسامنے ہمارے دکھ کچھ نہیں، میں نے کہا جلسہ ہو یا نہ ہوعوام کے پاس ضرور پہنچوں گی، آپ نے ایک جلسہ گاہ کو بند کیا،ہر گلی میں جلسہ ہو رہا ہے، ہمارے نہتے کارکنوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں، لیکن ملتان والو شاباش حکمرانوں کو مارمار کر بھگادیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا، کیا کسی میں اتنی جرات ہےکہ مشرف کوپاکستان واپس لاسکے، کیا کوئی مشرف کوایک دن بھی جیل میں رکھ سکا، محترمہ بے نظیربھٹو کوشہید کیا جاتا ہے اور قاتلوں کوملک سے باہرفرار کرادیا جاتا ہے، اکبر بگٹی کو قتل کیا جاتا ہے اوران کے اہل خانہ کوجنازہ پڑھنے کی جازت نہیں دی گئی، ذوالفقار علی بھٹوکی پھانسی کےبعد انکےخاندان کوجنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اناڑی پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھا ہے، عمران خان نے پشاورمیں بی آرٹی بنائی جوچل کم اورجل زیادہ رہی ہے، علیمہ باجی نے سلائی میشن سے اربوں روپے کمالیے لیکن بندہ ایماندار ہے، بنی گالہ کا محل بن گیا لیکن بندہ ایماندار ہے، 6سال سے فارن فنڈنگ کیس میں مفرور، لیکن بندہ ایماندار ہے، جان بوجھ کرایل این جی کی ایمپورٹ میں تاخیر کی گئی لیکن بندہ ایماندارہے۔

The post اس سے پہلے پی ڈی ایم آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے، عمران خان حکومت چھوڑدو، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VgAERo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...