مراد علی شاہ بدستور کورونا کا شکار؛ دوسری رپورٹ بھی مثبت

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کورونا ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا کا شکار ہیں، 12 روز قرنطینہ اختیار کئے جانے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا لیکن اس بار بھی ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ میں اب بھی ہلکے بخار سمیت کچھ علامات بھی موجود ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے، انہوں نے رواں ہفتے دفتری اُمور بھی انجام دیئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 16 نومبر کو کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

The post مراد علی شاہ بدستور کورونا کا شکار؛ دوسری رپورٹ بھی مثبت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JmtCrS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...