کرپشن میں گرفتار خصوصی سہولیات کی امید نہ رکھیں، ڈاکٹر شہباز گِل

لاہور: معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ شہباز اور حمزہ شاہی مہمان نہیں عوامی مجرم ہیں، کرپشن میں گرفتار خصوصی سہولیات کی امید نہ رکھیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ بیماری اور میت پر سیاست کرنے والے دراصل پست سوچ کے حامل ہیں، کورونا اور پی ڈی ایم کی ناکامی کے بعد میت پر سیاست ن لیگ کا آخری حربہ ہے، معیشت کی مثبت اشارے درباریوں کے منہ پر تمانچہ ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ صبح شام دن رات اٹھتے بیٹھتے شہباز شریف کی بیماری اور پے رول پر بات کرنا (ن) لیگی ترجمان کا ہدف ہے، شہباز اور حمزہ شاہی مہمان نہیں عوام کے مجرم ہیں، ان کی پے رول پر رہائی وضع طریقہ کار کے مطابق ہی ہوگی، کرپشن میں گرفتار خصوصی سہولیات کی امید نہ رکھیں۔

The post کرپشن میں گرفتار خصوصی سہولیات کی امید نہ رکھیں، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JiRJI0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...