پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے پابندی کے باوجود جلسہ کرنے اور کورونا کیسز بڑھنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی ہے اور پی ڈی ایم کے قائدین بھی کورونا کیسز کا شکار ہوئے ہیں، حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسے کرنے سے روکا بھی تھا۔
کامران بنگش نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے، اس لیے حکومت نے لی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو مراسلہ بھجوادیا ہے، مقدمہ میں اپوزیشن کے 5 قائدین کو نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ملک کے ان 5 شہروں میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
The post خیبر پختون خوا پولیس کو کورونا کیسز بڑھنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qdDK71
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box