وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دورہ بٹگرام، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح

 پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بٹگرام میں ہائیڈروپاورپراجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے500کلو واٹ کے منی مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بیاری الائی کا افتتاح کیا۔یہ منصوبہ 70لاکھ روپے کی لاگت سےمکمل کیا گیا ہے۔ اس بجلی گھرسے 600 گھرانوں کے علاوہ متعددا سکولوں،  طبی مراکز اور مساجد کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلی محمود خان  نے گورنمنٹ ڈگری کالج بنہ الائی کی عمارت اورگلئی میدان الائی میں کیمپنگ پاڈزکا بھی افتتاح کیا۔

وزیراعلی خیبرپختنخوا نے دورہ بٹگرام میں ان منصوبوں کے علاوہ آر سی سی پل بیاری خوڑ اور شیر خوڑ، بٹیلہ روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کیا اور مختلف ایریگیشن چینلز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔

The post وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دورہ بٹگرام، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cM7QcA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...