سندھ سمیت ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ

کراچی: سندھ سمیت ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، سندھ میں رواں سال کا چھٹا پولیو وائرس کیس سامنے آگیا، ضلع کشمور کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

انسداد پولیو سیل کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، والدین کے مطابق متاثرہ بچے نے پولیو کی 7 خوراکیں لی ہیں مگر معمول کے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے، کراچی میں فروری کی انسداد پولیو مہم کے دوران 97.4 فیصد ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، قومی ای او سی اور سندھ ای او سی نے پولیو کے خاتمے کے لئے دوبارہ لڑائی شروع کر دی ہے۔

2020 کے دوسرے نصف حصے میں وائرس کی منتقلی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہو گی، رواں سال سندھ بھر میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد6 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 18 پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، واضح رہے کہ گذشتہ سال 2019 میں پولیو وائرس کے 144 کیس ملک بھر سے جبکہ سندھ سے30 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

The post سندھ سمیت ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38Qve4N

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...