کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت

ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول نایاب ہونے لگا جب کہ پٹرول کی قلت کے باعث پٹرول پمپس کے باہر صارفین کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرول نایاب ہونے لگا، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث پٹرول پمپس کے باہر صارفین کی طویل قطاریں لگ گئیں جس پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پٹرولیم ایسوسی ایشن کو کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔

ادھر پی ایس او ترجمان کے مطابق کراچی کے کچھ حصوں میں پٹرول کی قلت کے باعث پمپس ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ وافر مقدار میں پٹرول موجود ہے۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاہم دیگر آئل کمپنیوں کے پمپس بند ہونے سے صارفین کے دباؤ میں اضافہ ہوا۔

The post کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HFhfms

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...