لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا۔
اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل سے بے خبر اپوزیشن صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے، اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپوزیشن نے کورونا کی دوسری لہر کے باوجود اجتماعات کی سیاست سے گریز نہیں کیا۔ اپوزیشن کا حالیہ بیانیہ پاکستان کے بیانیے کے یکسر خلاف ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے،اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا۔
The post اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا،عثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HWmS3k
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box