لاہور: چیئرمین نیب نے افسران کو کارروائی کے دوران مداخلت اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز نمائندہ خصوصی کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کے دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب اور دیگر افسران نے انہیں کرپشن سے متعلق اہم مقدمات پر بریفنگ دی اور نیب کارروائیوں کے دوران سیاسی کارکنان کی مداخلت سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔
ڈی جی نیب لاہور نے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر کیخلاف شراب لائسنس انکوائری پر تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت بارے میں چیرمین نیب کو آگاہ کیا گیا جبکہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرینس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
سئنیر صوبائی وزیر علیم خان، صوبائی وزیر سبطین خان وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تفتیش بارے آگاہ کیا گیا جب کہ مریم نواز کیخلاف انکوائری میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب افسران کو کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، صرف میرٹ پر بدعنوانیوں کے سدباب کے لیے کام کر رہے ہیں اور اب تک لوٹے گئے 466 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کرا چکے ہیں۔
The post قانونی معاملات میں مداخلت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CXfmTz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box