اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے ایم ایل ون منصوبے میں پشاور تا طورخم سیکشن شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی اس کی حمایت کردی۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون میں پشاور سے طورخم کا سیکشن شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ کابینہ نے گیارہ نکاتی ایجنڈے کی بھی منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت کی گئی، اس دوران نواز شریف کی وطن واپسی اور مریم نواز کی حالیہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وفاقی وزیر فیصل واوَڈا بے مریم نواز کی عدم گرفتاری پر اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے، انہیں ہر حال میں واپس لایا جائے، امید ہے نواز شریف کی واپسی سے متعلق وزیراعظم کو مس گائیڈ نہیں کیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جن لوگوں نے جھوٹی رپورٹس تیار کیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، شہزاد اکبر نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، احتساب کا عمل جاری رہے گا، کوئی این آر او نہیں ہوگا، نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ نواز شریف کو فوری وطن واپس لانا چاہیے۔
The post نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34w8Q1x
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box