کراچی: نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔
غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے غیرملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ نئے نظام سے نادرا ڈیٹابیس میں موجود غیرملکیوں کی نشاندہی انتہائی آسان ہو گئی۔
ترجمان نادرا کے مطابق آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، اب ہر پاکستانی اپنے خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کی رجسٹریشن چیک کرسکتا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا، آرٹیفشل انٹیلی جنس جیسی جدت آمیز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
شہری اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بمعہ تاریخ اجراء ایس ایم ایس کریں، جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات (فیملی ٹری) موصول ہوں گی۔
معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کرکے تصدیق کریں، معلومات درست نہ ہونے کی صورت میں جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں، نادرا کا نمائندہ آپ سے رابطہ کرے گا۔
The post خاندان میں اجنبی کا اندراج معلوم کرنے کے نظام کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3syHK3M
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box