اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انتخابی اصلاحات آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 60 روز میں حلف لینے کا پابند بنایا گیا ہے، 60 روز میں حلف نہ لینے والے کی سیٹ خالی تصور ہو گی۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان نے ہزاروں غیر ملکیوں کو افغانستان سے انخلا میں مدد فراہم کی ہے، افغانستان میں حکومت بننے سے متعلق پاکستان ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا، بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے۔ امید ہے کہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے مینار پاکستان واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو حکومت کی رہنمائی کرے گی۔
کابینہ نے ڈاکٹر اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے اور 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ڈاکٹر ندیم ظفر کو ادارہ شماریات کا سربراہ تعینات کرنے اور ڈاکٹر احمد مجتبی کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی۔
The post وفاقی کابینہ نے 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jb4Nyh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box