آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گیریژن کا دورہ

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ مکمل اور بڑے پیمانے پر خطرے سے نمٹنے کے لیے بنیادی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے۔

یہ بات انہوں ںے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے جوانوں کے تربیت کے اعلی معیار اور جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سلیمانکی سیکٹر پر تعینات جوانوں کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ تیاری، محنت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کا بھی دورہ کیا اور ہیوی میکانائزڈ بریگیڈ فوجیوں کی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی قابلیت کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تربیت کے اعلی معیار اور جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ مکمل اور بڑے پیمانے پر خطرے سے نمٹنے کے لیے بنیادی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے، قبل ازیں سلیمانکی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

The post آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گیریژن کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BuigYH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...