مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر  

 لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں مینار پاکستان واقعہ کے بعد ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

مینار پاکستان واقعہ کے بعد ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر  کی گئی ہے جس میں آئی جی پنجاب، عائشہ اکرم اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا لیکن وہ خود رکی رہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خاتون کے پھٹے کپڑے فنگر پرنٹ لینے کیلئے بھجوادیئے گئے

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عائشہ اکرم نے فینز کو دعوت دینے کے بعد مینار پاکستان کی سکیورٹی کو اس متعلق آگاہ نہیں کیا، اس واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لہذا ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس سے غیر اخلاقی مواد ہٹا کر ریگولیٹ کیا جائے اور ٹک ٹاکرز کے پبلک مقامات سے فینز سے ملنے کے لیے بھی ایس او پیز بنائے جائیں۔

The post مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BlfHIj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...