پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑسے تجاوز

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوزکرگئی۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑسے تجاوز کرگئی۔ گذشتہ روزملک بھرمیں 11 لاکھ ایک ہزار973 افراد کوویکسین لگائی گئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں اب تک 5 کروڑ9 لاکھ 85 ہزار184 افراد کوویکسین لگائی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

The post پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑسے تجاوز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zhrGpz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...