کوئٹہ: گوارگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
لیویز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ زیارت میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور لیوز حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
The post بلوچستان کے دو اضلاع میں دو دھماکے، 4 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Ba3OEI
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box