کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 4 شہری مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جب کہ پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار کے علاقے دی اسکوائر کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ عدیل ولد سلیم کے نام سے کی گئی ہے۔
تھانہ سکھن کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی شیل پیٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ محمد حسین ولد غلام حسین کے نام سے کی گئی ہے۔
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ شہریار خان ولد عبد الحمید کے نام سے کی گئی، اسی طرح نیو کراچی عبدالرحیم گوٹھ کالج کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت55 سالہ عاشق علی ولد گل محمد کے نام سے کی گئی۔
The post کراچی میں ڈاکو راج؛ مزاحمت پر 4 شہری زخمی، پولیس ایک بھی ملزم گرفتار نہ کرسکی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BsH7vW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box