کراچی: چلتی ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچانے والے پولیس اہلکار کے لئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔
مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے جمیل کلہوڑوکو50 ہزارروپے نقد انعام دینے کا اعلان کردیا۔ منظور وسان نے کہا کہ ہمیں جمیل کلہوڑو جیسے پولیس اہلکار جوانوں پر فخر ہے، میں اپنی طرف سے جمیل کلہوڑو کو50ہزارروپےانعام دینےکا اعلان کرتاہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کانسٹیبل جمال کلہوڑو کے لیے قومی اعزاز کا اعلان
واضح رہے کہ پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو نے خیرپور ریلوے اسٹیشن پر گرنے والے شخص کی جان بچائی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے اسے قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔
The post نوجوان کی جان بچانے والے پولیس اہلکار کے لئے 50 ہزارروپے انعام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D4rEne
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box