کراچی: سی وی پر پھنسے جہاز کو کھینچنے والے تینوں رسے بیک وقت ٹوٹ گئے اور آپریشن معطل ہوگیا، جب کہ اب تک آپریشن میں 5 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مصروف اور معروف ترین سیاحتی مقام سی ویو کے ساحل پر 21 جولائی سے پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئے آج ایک بار پھر کوشش کی گئی، آپریشن میں ہارمنی اور اینڈیور نامی دو ٹگ، کرین بردار بوٹ اور ساحل پر نصب رنچز استعمال کیے گئے، تاہم ایک بار پھر تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں، اور جہاز کو کھینچنے والے تینوں رسے بیک وقت ٹوٹ گئے، جس کے بعد آپریشن بھی معطل کردیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سیکیورٹی ہٹانے پر شہری پھنسے ہوئے جہاز پر چڑھ گئے
جہاز کو ساحل سے سمندر کی جانب دھکیلنے کے لئے پہلے مرحلے میں جہاز کا رخ سمندر کی جانب موڑا جاتا رہا، ایک مرحلے میں جہاز کا رُخ سمندر کی جانب موڑ دیا گیا تاہم ناقص منصوبہ بندی اور بغیر حکمتِ عملی کے باعث جہاز کو کھینچنے والے تینوں رسے بیک وقت ٹوٹ گئے، اور جہاز کا اگلا حصہ پھر سے ساحل کی جانب گھوم گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سی ویو پر پھنسا جہاز سمندر میں کھینچنے کے بعد دوبارہ ساحل پر آلگا
شپنگ ایجنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور ریتیلی لہروں کی وجہ سے جہاز نکالنے کا آپریشن ایک بار پھر ناکام ہوگیا ہےاور اب جہاز کے نکلنے کے امکانات دوبارہ کم ہوگئے ہیں، کیوں کہ ہائی ٹائیڈ کا وقت ختم ہونے کو ہے، لوٹائیڈ میں آپریشن جاری رکھنا ناممکن ہے، فی الحال آپریشن روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کی آئندہ کوشش 8 ستمبر سے شروع والے والی ٹائیڈ کے دوران کی جائے گی، ستمبر سے لہروں کا رخ تبدیل ہوگا جس سے آپریشن میں مدد ملے گی۔ جہاز نکالنے کے آپریشن پر اب تک 5 کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ ہوچکا ہے، سرمایہ ری فلوٹ کرنے والی کمپنی سی میکس نے خرچ کیا۔
The post 5 کروڑ خرچ ہونے کے بعد بھی سی ویو پر پھنسا جہاز واپس ساحل پر آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WrVvFK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box